سرگودھا ایجوکیشن بورڈ میں  ”تبدیلی“ آگئی، لاکھوں طلباءکا مستقبل دائو پر لگ گیا، والدین پریشان

سرگودھا ایجوکیشن بورڈ میں  ”تبدیلی“ آگئی، لاکھوں طلباءکا مستقبل دائو پر لگ ...
سرگودھا ایجوکیشن بورڈ میں  ”تبدیلی“ آگئی، لاکھوں طلباءکا مستقبل دائو پر لگ گیا، والدین پریشان

  


سرگودھا،لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سنبھالنے کے بعد مختلف اداروں میں بہتری کے لیے اصلاحات کرنے کا اعلان کیا لیکن سرگودھا ایجوکیشن بورڈ میں کچھ بہتری کی بجائے منفی تبدیلی آگئی ،دسویں کے نتائج کو ایک مہینہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود طلباءو طالبات کو تاحال رزلٹ کارڈ ہی جاری نہ کیے جاسکے ۔ ذرائع نے ڈیلی پاکستان کوٹیلی فون کرکے بتایا کہ گیارہویں جماعت کے لیے بچوں کو نئے سکول و کالج میں داخلہ دلانے کی کوشش کی تو انہوں نے اصل رزلٹ کارڈ مانگا جو تاحال بورڈ کی طرف سے سکولوں کو جاری ہی نہیں ہوسکے، رزلٹ کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے بچے اگلی کلاس میں داخلہ سے بھی محروم ہیں، بورڈ کی طرف سے رزلٹ کارڈ موصول نہ ہونے کی وجہ سے متعلقہ سکول بھی کوئی خاطر خواہ جواب دینے سے قاصر ہے جس کی وجہ سے والدین گومگو کی صورتحال سے دورچار ہیں۔ جب اس سلسلے میں سرگودھا بورڈ کاموقف لینے کے لیے باربار ادارے سے ٹیلی فونک رابطے کی کوشش کی گئی تو کسی نے ٹیلی فون سننا ہی گنوارہ نہیں کیا۔ ادھر سونے پر سہاگہ یہ کہ نویں جماعت کے نتائج کو تین دن گزر جانے کے باوجود بورڈ کی ویب سائٹ ہی نہ سنبھل سکی اور مجرمانہ غفلت و نااہلی کی وجہ سے ویب سائٹ کا سرور نتائج دیکھنے کے لیے آنیوالی ٹریفک کو ہی نہ سنبھال سکا اور ویب سائٹ کریش کرگئی جو تاحال بحال نہ ہوسکی ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /سرگودھا


loading...