سٹیل ملز کے ریٹائرڈملازمین کوگریجویٹی کی عدم ادائیگی ،سندھ ہائیکورٹ کا وفاقی وزارت پیداوار کے اکاﺅنٹس منجمد کرنے کا حکم

سٹیل ملز کے ریٹائرڈملازمین کوگریجویٹی کی عدم ادائیگی ،سندھ ہائیکورٹ کا ...
سٹیل ملز کے ریٹائرڈملازمین کوگریجویٹی کی عدم ادائیگی ،سندھ ہائیکورٹ کا وفاقی وزارت پیداوار کے اکاﺅنٹس منجمد کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان سٹیل کے ریٹائرڈملازمین کوگریجویٹی کی عدم ادائیگی پر وفاقی وزارت پیداوار کے اکاﺅنٹس منجمد کرنے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان سٹیل کے ریٹائرڈملازمین کوگریجویٹی کی عدم ادائیگی کے معاملے پر سماعت ہوئی،عدالت نے سٹیل ملز کے ریٹائرڈ ملازمین کو فنڈز کی عدم ادائیگی پر اظہار برہمی کیااور وفاقی وزارت پیداوارکے اکاﺅنٹس منجمد کرنے کا حکم دیدیا، جوائنٹ سیکرٹری پروڈکشن اور اورخزانہ نے عدالت سے اکاﺅنٹس منجمد نہ کرنے کی استدعاکی جس پر عدالت نے کہا کہ جب ادارے کے فنڈزکہیں اوراستعمال ہورہے تھے توآپ کیاکررہے تھے؟عدالت نے حکم دیا کہ واجبات کی ادائیگی تک وزارت پیداوار کے اکاﺅنٹس منجمد رہیں گے ،عدالت نے ناظرسندھ ہائیکورٹ کے پاس موجود رقم ملازمین میں تقسیم کرنے کاحکم دیدیااورچیئرمین پاکستان سٹیل سے فنڈزدوسری جگہ استعمال ہونے کی رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے کیس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی۔