ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن دی راک نے دوسری شادی کرلی، دلہن کون ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن دی راک نے دوسری شادی کرلی، دلہن کون ہے؟ جواب آپ کے تمام ...
ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن دی راک نے دوسری شادی کرلی، دلہن کون ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

  


نیویارک (ویب ڈیسک) 'دی راک' کے نام سے مقبول ہونے والے ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن اور ہالی وڈ اداکار ڈیوائن جونسن نے لورین ہاشین سے دوسری شادی کرلی۔دی راک اور لورین ہاشین کا طویل عرصے سے تعلق تھا اور ان کی دو بیٹیاں بھی ہیں تاہم انہوں نے اب شادی کرلی جس کا اعلان سوشل میڈیا انسٹاگرام پر کیا گیا۔دی راک نے اپنی دوسری اہلیہ کے ساتھ خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے امریکی ریاست ہوائی میں 18 اگست کو شادی رچالی۔راک نے اپنے کیپشن میں ہوائی زبان کا ایک لفظ پومائیکائے (pomaik'i) بھی لکھا جس کے معنی 'مبارک' کے ہیں۔واضح رہے کہ دی راک کی لورین ہاشین سے پہلی ملاقات ' دی گیم پلان' کے سیٹ پر ہوئی تھی اس وقت دی راک ڈینی گریشیا سے پہلے سے شادی شدہ تھے جن سے ان کی 18 سالہ سیمون نامی بیٹی بھی ہے۔

مزید : کھیل


loading...