ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ سے قبل آسٹریلیا کو زوردار جھٹکا لگ گیا

ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ سے قبل آسٹریلیا کو زوردار جھٹکا لگ گیا
ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ سے قبل آسٹریلیا کو زوردار جھٹکا لگ گیا

  


کینبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے اعلان کیا ہے کہ سٹیو سمتھ ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔

سٹیو سمتھ نے ایجبسٹن میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں دو سنچریاں سکور کیں جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں پہلی اننگز کے دوران جوفرا آرچر کے باﺅنسر کا شکار ہو گئے جو سیدھا ان کی گردن پر لگا۔سٹیو سمتھ کو ابتدائی معائنے کے بعد دوبارہ میدان میں آنے کی اجازت تو مل گئی لیکن اگلے روز ان کی حالت مزید خراب ہو گئی۔

سمتھ نے ایشز سیریز میں اب تک 142,144 اور 92 رنز کی اننگز کھیلی ہیںاور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹیسٹ رینکنگ میں وہ دوسرے نمبر پر ہیں۔

مزید : کھیل


loading...