بھیس بدل کر محبوبہ سے ملنے جانے والا عاشق محلے داروں کے ہتھے چڑھ گیا، پہچان کیسے ہوئی؟ ناکام عشق کی انتہائی دلچسپ داستان

بھیس بدل کر محبوبہ سے ملنے جانے والا عاشق محلے داروں کے ہتھے چڑھ گیا، پہچان ...
بھیس بدل کر محبوبہ سے ملنے جانے والا عاشق محلے داروں کے ہتھے چڑھ گیا، پہچان کیسے ہوئی؟ ناکام عشق کی انتہائی دلچسپ داستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یار خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیاقت پور میں لڑکی کا بہروپ بنا کر محبوبہ سے ملنے جانے والا عاشق محلے داروں کے ہتھے چڑھ گیا ۔ محلے داروں نے پہلے تو عاشق کے عشق کو بھرپور طریقے سے ناکام بنایا جس کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
لیاقت پور میں دن دیہاڑے ایک نوجوان برقع پہن کر اپنی محبوبہ سے ملنے کیلئے دوسرے محلے میں پہنچ گیا ۔ گلی میں موجود لوگوں کو برقع پوش کے جوتے دیکھ کر شک ہوا تو انہوں نے تفتیش شروع کردی اور شاخت پوچھی۔


برقع میں چھپے عاشق نے جیسے ہی اپنی زبان کھولی تو محلے داروں پر ساری کہانی کھل گئی اور انہوں نے اس کی خوب درگت بنائی اور عاشقی کا بھوت اتارنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ تھانہ سٹی پولیس نے نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد مقدمہ درج کرلیا۔