’ٹرمپ کا فون دراصل پاکستان کیلئے ایک جال ہے‘ آگے کیا ہونے والا ہے اور پاکستان کو کس طرح گھیرا جارہا ہے؟ جنرل غلام مصطفیٰ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

’ٹرمپ کا فون دراصل پاکستان کیلئے ایک جال ہے‘ آگے کیا ہونے والا ہے اور ...
’ٹرمپ کا فون دراصل پاکستان کیلئے ایک جال ہے‘ آگے کیا ہونے والا ہے اور پاکستان کو کس طرح گھیرا جارہا ہے؟ جنرل غلام مصطفیٰ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیفٹیننٹ جنرل (ر ) غلام مصطفیٰ نے ٹرمپ کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان اور مودی کو کیے جانے والے فون کو پاکستان کیلئے ایک جال قرار دے دیا۔
ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے جنرل (ر) غلام مصطفیٰ نے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے مودی اور عمران خان کو کیے جانے والے فون ثالثی کے جال کی پہلی چال ہیں ۔ ٹرمپ کا پاکستان کو نرم رویہ اختیار کرنے ، سٹیٹس کو کوتسلیم کرنے اور مذاکرات سے مسائل حل کرنے کا کہنا دراصل ایک جال ہے۔
جنرل (ر ) غلام مصطفیٰ نے کہا کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد اگلا قدم گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے حوالے سے اٹھایا جائے گا جس سے اللہ ہمیں محفوظ رکھے۔ اس وقت پاکستان کیلئے سب سے بڑا چیلنج اس جال سے بچنا ہے۔
خیال رہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو فون کیے تھے جن میں کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ منگل کے روز ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ان کی دونوں وزرائے اعظم سے ہونے والی گفتگو انتہائی مفیدرہی ، دونوں ممالک کو کشمیر کے معاملے پر کشیدگی کم کرنی چاہیے ۔

مزید :

قومی -