بھارتی پولیس اہلکار گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھنے کیلئے لڑ پڑے، ویڈیو دیکھ کر آپ بھی ہنس ہنس کر بے حال ہوجائیں گے

لکھنؤ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس اہلکار گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھنے کیلئے آپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے کی خوب درگت بنائی، پولیس اہلکاروں کی لڑائی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع کانپور کے علاقے بٹھور میں پولیس رسپانس وہیکل کے 2 کانسٹیبل اس وقت آپس میں لڑ پڑے جب ان میں گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھنے کے بارے میں اختلاف پیدا ہوا۔ دونوں کانسٹیبلز نے ایک دوسرے پر خوب لاتوں اور گھونسوں کی بارش کی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موقع پر موجود تیسرا اہلکار اپنے پیٹی بھائیوں کو چھڑانے کی تگ و دو میں مصروف ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اتر پردیش پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے دونوں اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔