وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔تفصیل کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاک ترک اقتصادی فریم ورک کی منظوری دے دی گئی ۔اس دوران کابینہ نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق ترامیم کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی ۔وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے وزارت مواصلات کی ایک سالہ کار کردگی پر کابینہ کو بریفنگ دی جس پر وزیراعظم عمران خان نے وزارت مواصلات پر اعتماد کا اظہار کیا ۔وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے دو ر دراز علاقوں کے لیے شمسی توانائی سے چلنے والے سسٹم کے استعمال کی تجویز بھی دی ۔