وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا فرانسیسی ہم منصب کوٹیلی فون ،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا فرانسیسی ہم منصب کوٹیلی فون ،مقبوضہ کشمیر میں ...
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا فرانسیسی ہم منصب کوٹیلی فون ،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا فرانسیسی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ ، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بات چیت کی ، فرانسیسی وزیر خارجہ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار ، مودی کے دورہ فرانس کے موقع پر صورتحال پر بات کرنے کی یقینی دہانی کروائی ۔

تفصیلات کے مطابق شا ہ محمود قریشی نے فرانسیسی ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے مقبوضہ کشمیراورعلاقائی امن وامان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا اورمقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پربھی بات چیت کی ،وزیرخارجہ نے مقبوضہ کشمیرمیں یکطرفہ بھارتی اقدام سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کیخلاف ہیں، 5 اگست سے مقبوضہ کشمیرمیں کرفیونافذہے،بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں،وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں نیاانسانی المیہ جنم لیتانظرآرہاہے۔

اس موقع پر فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرگہری تشویش ہے، مودی کے دورہ فرانس میں صورتحال پربات کریں گے، پاکستان اوربھارت مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کریں، افغان امن عمل میں پاکستان کاکردارقابل تحسین ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ کاباہمی مشاورت جاری رکھنے کافیصلہ  کیا ۔

مزید : قومی


loading...