بلاول کے حقیقی اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کرنے کی راہ میں کون رکاوٹ ہے؟سلیم صافی نے بتادیا

بلاول کے حقیقی اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کرنے کی راہ میں کون رکاوٹ ہے؟سلیم ...
بلاول کے حقیقی اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کرنے کی راہ میں کون رکاوٹ ہے؟سلیم صافی نے بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری کتنے بھی انقلابی نہ بن جائے ، ان کے پاپا اور پھپھو ان کو حقیقی اپوزیشن نہیں بننے دیں گے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے پورا سال پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو اپوزیشن بنانے کی کرشش کی لیکن اب وہ ناکام ہوتے جارہے ہیں ، ن لیگ اپوزیشن بننے کو تیار نہیں ہے ، بلاول بھٹو زرداری کتنے بھی انقلابی نہ بن جائے ، ان کے پاپا اور پھپھو ان کو حقیقی اپوزیشن نہیں بننے دیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک نواز شریف اور آصف زرداری کو مجرم ثابت نہیں کیا جاسکا لیکن ان کے مالی معاملات اتنے خراب ہیں کہ یہ اپنے آپ کو صاف ثابت بھی نہیں کرسکے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اس اپوزیشن کے ہاتھوں بیوف قوف نہیں بننا چاہئے جب تک اپوزیشن اسمبلیوں سے نکلنے کا فیصلہ نہیں کرلیتی ہے۔

مزید :

قومی -