”مدرسے کے بچوں کواستعمال کرنے کی مکروہ حرکت۔۔۔“، حکومت کےخلاف احتجاجی تحریک کی صورت میں حسن نثار کی حیران کن وضاحت

”مدرسے کے بچوں کواستعمال کرنے کی مکروہ حرکت۔۔۔“، حکومت کےخلاف احتجاجی ...
”مدرسے کے بچوں کواستعمال کرنے کی مکروہ حرکت۔۔۔“، حکومت کےخلاف احتجاجی تحریک کی صورت میں حسن نثار کی حیران کن وضاحت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارحسن نثار نے کہاہے کہ حکومت کیخلاف تحریک کیلئے مو لانا فضل الرحمان کے پلے کچھ نہیں ہے ، ایک مکروہ حرکت کی جاسکتی ہے کہ مدرسے کے بچوں کو استعمال کیا جاسکتا ہے ، اس کا اشارہ بھی وہ دے چکے ہیں۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہاہے کہ حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک کیلئے مولانا فضل الرحمان کے پلے کچھ نہیں ہے ، ایک مکروہ حرکت کی جاسکتی ہے کہ مدرسے کے بچوں کو استعمال کیا جاسکے ۔
ان کا کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان کی طرف سے اس قسم کا اشارہ بھی دیا جا چکا ہے اورمدرسے کے بچوں کوڈھال بنایا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ٹرمپ سنجیدگی سے مسئلہ کشمیر کے حل میں دلچسپی لیتاہے توپھر یہ نتیجہ خیز ہوسکتا ہے لیکن اگر سنجیدگی نہیں اختیار کی جاتی تو پھر یہ ایسے ہی چلتا رہے گا ،نتیجہ چاہئے کچھ بھی اس کا نکلتا ہے ۔