ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیلئے حالات مزیدمشکل ہوجائیں گے ، مظہر عباس کی پیشگوئی

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیلئے حالات مزیدمشکل ہوجائیں گے ، مظہر عباس کی پیشگوئی
ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیلئے حالات مزیدمشکل ہوجائیں گے ، مظہر عباس کی پیشگوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارمظہر عباس نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کے اندربھی ایک گروپ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ، اگر ن لیگ اور پیپلز پارٹی مولانافضل الرحمان کے ساتھ نہیں جاتے توان کیلئے اوربھی زیادہ مشکل صورتحال پیدا ہوجائیگی۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ حکومتیں لاک ڈاﺅن کرتی ہیں اوراس کا مطلب یہ ہوتاہے کہ کنٹینر ز لگا کر شہروں کو بند کردیا جاتاہے ، میر ا نہیں خیال کہ وزیر داخلہ برگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ اس بات کی اجازت دیں گے کہ اسلام آباد آکراحتجا ج کیا جائے ، حکومت سختی کرے گی کیونکہ عمران خان اس وقت زیادہ پراعتماد نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مریم نواز کے خلاف فیصلہ آگیا تو ن لیگ کے لئے بہت مشکل صورتحال پیدا ہوجائیگی ۔
مظہر عباس کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کیلئے بھی یہی صورتحال ہے ، پیپلز پارٹی کے اندربھی ایک گروپ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ، ا ب اگر ن لیگ اور پیپلز پارٹی مولانافضل الرحمان کے ساتھ نہیں جاتے توان کیلئے اوربھی زیادہ مشکل صورتحال پیدا ہوجائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بھی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ، سرگرمی ضرور ہوگی لیکن حکومت اپوزیشن کو اتنا ریلیف نہیں دیگی جتنا 2014میں عمران خان کو ملا تھا ۔