شہباز شریف صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے ، حفیظ اللہ نیازی کا دعویٰ

شہباز شریف صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے ، حفیظ اللہ نیازی کا دعویٰ
شہباز شریف صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے ، حفیظ اللہ نیازی کا دعویٰ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہا ہے کہ جب مولانا فضل الرحمان نکلیں گے تو ان کے ساتھ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے کارکن بھی ہونگے جس طرح افتخار چودھری کے پیچھے آگئے تھے اور شہباز شریف صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے ۔

جیو نیوز کے پروگرام”رپورٹ کارڈ “میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ عمران خان نے اپنی غلط بیانی کی ایک حکمت عملی بنائی ہوئی ہے ، وہ جب بھی کوئی بات کریں تو سمجھ لیں کہ یہ غلط بات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب پاکستان جہاں پہنچے گا ،عمران خان کے ہاتھوں سے پہنچے گا ،اپوزیشن اکٹھا نہیں بیٹھ سکی ، کبھی شہباز شریف کی کمر درد آڑے آجاتی ہے اورکبھی بلاول کے تنظیمی دورے آڑے آجاتے ہیں۔

حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان حکومت گرانے کیلئے کافی ہیںجب مولانا فضل الرحمان نکلیں گے تو ان کے ساتھ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے کارکن بھی ہونگے جس طرح افتخار چودھری کے پیچھے آگئے تھے اور شہباز شریف صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کو بھی انپے مستقبل کے حوالے سے سوچنا ہوگا ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...