مودی نے عمران خان کے بیان کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کی الگ حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ، محمد زبیر کادعویٰ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہاہے کہ مودی نے جب وزیر اعظم عمران خان کا بیان سنا توسوچا ہوگا کہ پاکستان تو مجھ کو خوش آمدید کہہ رہا ہے اور مقبوضہ کشمیر کی الگ حیثیت ختم کرنے پر پاکستان کی طرف سے کوئی ردعمل نہیں آئیگا ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دافرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیرنے کہا کہ ہمارے وزیراعظم کہتے تھے کہ مودی جیتے تاکہ مسئلہ کشمیر حل ہولیکن ہم کو مودی کے کاموں کا پتہ تھا ۔ مودی نے جب وزیر اعظم عمران خان کا بیان سنا توسوچا ہوگا کہ پاکستان تو مجھ کو خوش آمدید کہہ رہا ہے اور مقبوضہ کشمیر کی الگ حیثیت ختم کرنے پر پاکستان کی طرف سے کوئی ردعمل نہیں آئیگا ۔
محمدزبیر کاکہناتھا کہ آرمی چیف کی توسیع کا فیصلہ اللہ کرے کے پاکستان کیلئے اچھا ہو ، ہم پاکستان کی فوج کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں ۔