پاک فوج نے حاضر سروس میجر کو عمر بھر کے لیے جیل کس جرم میں بھیجا ؟بڑی خبر آگئی

پاک فوج نے حاضر سروس میجر کو عمر بھر کے لیے جیل کس جرم میں بھیجا ؟بڑی خبر آگئی
پاک فوج نے حاضر سروس میجر کو عمر بھر کے لیے جیل کس جرم میں بھیجا ؟بڑی خبر آگئی

  


راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج نے حاضر سروس میجر کو اختیارات کے غلط استعمال کے جرم میں ملازمت سے برخاست کرتے ہوئے عمرقید کی سزا سنائی گئی تھی، جس کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے توثیق کردی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر کے خلاف اقدام محکمانہ احتساب کے نظام کے تحت اٹھایا گیا۔ پاکستانی فوج ادارہ جاتی احتساب پر یقین رکھتی ہے۔خبر رساں ادارے’انڈپنڈنٹ‘ کے مطابق مذکورہ میجر نے 2016 میں اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایک بلوچ بچے کو نوشکی سے اغوا کیا اور بچے کے والدین سے 68 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔ مجبور والدین نے بچے کی بازیابی کے لیے رقم کا بندوبست کرکے ادائیگی بھی کر دی لیکن بچہ پھر بھی گھر نہ پہنچ سکا۔ذرائع کے مطابق میجر نے اغوا شدہ بچے کے والدین سے مزید 50 لاکھ روپے کا مطالبہ کر دیا جس کے بعد بچے کے والدین نے کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاج کیا تو معاملہ اس وقت کے کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض تک پہنچا، جنہوں نے معاملے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے بلوچ بچے کے اغوا میں ملوث میجر کو جرم ثابت ہونے پر ملازمت سے برخاست کرنے اور 25 سال قید کی سزا س±نائی تھی۔ عسکری ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سزا یافتہ میجر نے فیصلے کے خلاف ملٹری برانچ جی ایچ کیو میں اپیل دائر کی تھی، جہاں ملٹری برانچ نے معاملے پر نظرثانی کی اور فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے معاملہ آرمی چیف کو بھجوا دیا اور اب آرمی چیف نے سزا کی توثیق کر دی ہے۔

مزید : قومی


loading...