گند صاف کرنے میں ابھی 6ماہ لگیں گے ، صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ملک کوڈبو کر رکھ دیا ہے ، ابھی اس گند کو صاف کرنے میں چھ ماہ لگیں گے ۔
دنیانیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ن لیگ اورپیپلز پارٹی دوجسم اور ایک جان ہیں،مہنگائی کے ذمہ دار اپوزیشن کے ادوار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بتادے کہ اس نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کیا کیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے مودی کیلئے بیان اس لئے دیا تھا کہ یہ بندہ مسئلہ حل کرسکتا تھا ، ہم مسئلہ کشمیر کیلئے جو کررہے ہیں ہم بتا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ملک کوڈبو کر رکھ دیا ہے ، ابھی اس گند کو صاف کرنے میں چھ ماہ لگیں گے ۔