یواے ای کا مودی کو ایوارڈ دینا زیادتی ہے ، نوید قمر

یواے ای کا مودی کو ایوارڈ دینا زیادتی ہے ، نوید قمر
یواے ای کا مودی کو ایوارڈ دینا زیادتی ہے ، نوید قمر

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنمانویدقمر نے کہا ہے کہ یو اے ای کا ایوارڈ دینا ایک عالمی معاملہ نہیں ہے ،مودی کو ایوارڈ دینا کا مطلب اس کے تمام کاموں کو تسلیم کرنا ہے ، یہ ایک بڑی زیادتی کی بات ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے نویدقمر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا ، اس پر حکومت اوراپوزیشن نے ایک ہی موقف اختیار کیا ، حکومت کوبھی چاہئے کہ ساری چیزوں کواس تناظر میں دیکھے ،سیاست تو ہوتی ہی رہتی ہے ۔

نوید قمر کا کہنا تھا کہ مودی کو یو اے ای کا ایوارڈ دینا ایک عالمی معاملہ نہیں ہے ، اس کو ایوارڈ دینا کا مطلب اس کے تمام کاموں کو تسلیم کرنا ہے ، یہ ایک بڑی زیادتی کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہمیں دنیا میں ایک دہشت گرد ریاست کے طور پر دیکھا جاتا تھا اور بھارت کوایک جمہوری اورسیکولر ریاست کے طور پر لیاجاتا تھا لیکن اب بھارت کے اقدام سے دنیا کہ تاثرات پاکستان اور بھارت کے متعلق تبدیل ہورہے ہیں ۔

مزید : قومی


loading...