یوم دفاع کے موقع پر کس طاقتور ملک کا وزیر خارجہ پاکستان آرہا ہے ؟سینیٹر مشاہد حسین سید کا اہم انکشاف

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر مشاہد حسین سیدنے کہاہے کہ 26اگست کو چائنہ کا بڑا فوجی وفد آرہاہے اور 6ستمبر کو چائنہ کا وزیر خارجہ بھی پاکستان آرہاہے ، مودی نے ایک اور بڑی غلطی کرلی ہے کہ چائنہ سے پنگا بھی لے لیاہے اور اب ہم جو بھی حکمت عملی بنائیں گے ،وہ چائنہ سے مل کر ہی بنائیں گے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ مودی نے گند ڈالاہے اور وہ مسلمانوں کا قتل عام کررہاہے اور اسکا مقصد ہی یہ ہے کہ مسلمانوں کوکمزور کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف میں یہ معاملہ لے کر جایا جائیگا کہ انسانوں پر وہ پیلٹ گنیں استعمال کی جارہی ہیں جوجانوروں پر استعمال کی جاتی ہے اور اس کے علاوہ آر ایس ایس کا نظریہ پیش کیا جاسکتاہے کہ یہ نازی ازم کو سپورٹ کرتے ہیں، اس کی یہودی بھی حمایت کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ 26اگست کو چائنہ کا بڑا فوجی وفد آرہاہے اور 6ستمبر کو چائنہ کا وزیر خارجہ بھی پاکستان آرہاہے ، مودی نے ایک اور بڑی غلطی کرلی ہے کہ چائنہ سے پنگا بھی لے لیاہے اور اب ہم جو بھی حکمت عملی بنائیں گے ،وہ چائنہ سے مل کر ہی بنائیں گے ۔