سیاسی لڑائیاں لڑیں تو تاریخ معاف نہیں کرے گی ، معاون خصوصی وزیر اعظم

سیاسی لڑائیاں لڑیں تو تاریخ معاف نہیں کرے گی ، معاون خصوصی وزیر اعظم
سیاسی لڑائیاں لڑیں تو تاریخ معاف نہیں کرے گی ، معاون خصوصی وزیر اعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے کہاہے کہ پاکستان میں بھی کشمیر کے کاز کیلئے اتحاد کی بہت ضرورت ہے ،ہم اپنی سیاسی لڑائیاں لڑ یں گے تو پھر تاریخ ہم کومعاف نہیں کرے گی ۔
جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ ہندوستان میں مودی پر لبرل لوگ اب تنقید کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی پر جو بھی تنقید کرتا ہے ، حکومت اس سے رابطہ کرے گی اور پاکستان میں بھی کشمیر کے کاز کیلئے اتحاد کی بہت ضرورت ہے ۔
ندیم افضل چن کا کہنا تھاکہ نے کہا اگر ہم اپنی سیاسی لڑائیاں لڑ یں گے تو پھر تاریخ ہم کومعاف نہیں کرے گی ، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بدقسمتی سے جو رویہ اختیار کیا گیا ، وہ نہیں ہونا چاہئے تھا ۔انہوں نے کہا کہ یہ ہماری زندگی موت کا مسئلہ ہے ، ہمیں اس مقصد کے لئے اپنے مفادات کو پس پشت پر ڈال دینا چاہئے ۔

مزید :

قومی -