”موجودہ حالات میں بھارت کیساتھ کرکٹ سیریز کھیلنا خوفناک ہو گا“ وزیراعظم نے غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو میں شاندار بات کہہ دی

”موجودہ حالات میں بھارت کیساتھ کرکٹ سیریز کھیلنا خوفناک ہو گا“ وزیراعظم نے ...
”موجودہ حالات میں بھارت کیساتھ کرکٹ سیریز کھیلنا خوفناک ہو گا“ وزیراعظم نے غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو میں شاندار بات کہہ دی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ پاک ، بھارت کشیدگی میں بھارت کیخلاف کرکٹ سیریز کا انعقاد خوفناک ہو گا۔ 

تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں بھارت سے سیریز کھیلنا مناسب نہیں، بھارت میں جیسی حکومت ہے ایسے میں سیریز کھیلنا خوفناک ہوگا۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی سیریز ایشز سے بھی بڑا کرکٹ مقابلہ ہوتا ہے، ایشز سیریز کی اپنی اہمیت ہے لیکن پاکستان اور بھارت کی دوطرفہ سیریز کا کوئی مقابلہ نہیں کیونکہ یہ ایک مختلف کرکٹ ہوتی ہے جس میں ماحول جذبات، تناؤ، دباؤ اور لطف اندوزی کی کیفیت ہوتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 1979ءاور 1987ءمیں بھارت میں سیریز کھیلی تھی، اس وقت دونوں ممالک کے مابین کرکٹ کیلئے ماحول سازگار تھا، اس وقت حکومتیں بھی رکاوٹیں دور کرنے اور قریب آنے کی کوشش کررہی تھیں۔ جب بھارت نے 2005ءمیں پاکستان کا دورہ کیا تو پاکستان کی ٹیم ہار گئی تھی مگر شائقین نے مہمان ٹیم کو بھرپور سپورٹ کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری مرتبہ دو طرفہ سیریز 2012ءمیں ہوئی تھی، بھارت نے پاکستان کے خلاف تین ون ڈے اور دو ٹی 20 سیریز کی میزبانی کی تھی جبکہ دونوں ٹیمیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایونٹس میں مدمقابل آ چکی ہیں۔

مزید :

کھیل -