ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

جس بھی مسئلے میں شاید وہ مسئلہ اتنا بڑا نہیں ہے جتنی آپ نے پریشانی سر پر سوار کی ہوئی ہے آج بہرحال مشکل کم اور خوشخبری بھی ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

اولاد کے حوالے آپ کو اب اہم فیصلے کرنے ہیں اس وقت اس کی اشد ضرورت ہے اور اپنوں سے بھی قدرے فاصلے پر رہیں گے تو آپ کے لئے بہتر ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

اب صورتحال میں بڑی واضع تبدیلی آنے کا امکان آپ کی بڑی ضرورت پوری ہو گی اور کچھ رقم کا حصول بھی ممکن ہوگا آپ بالکل پریشان نہ ہوں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جن افراد نے روز گار کی تلاش کرنا ہے وہ اب جلدی کریں صورتحال کافی حد تک اب آپ کے کنٹرول میں ہے۔ کامیابی ملنے کے چانس بہت ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

حالات میں ایک بڑی تبدیلی کے واضع اشارے موصول ہو رہے ہیں آپ کو چاہئے کہ ان سے فائدہ اٹھالیں اور اپنے مقصد کی جانب پیش قدمی کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

ان دنوں آپ خود کو کافی حد تک اکیلا محسوس کریں گے دل کسی کام میں نہیں گلے گا اداس طبیعت رہے گی بہتر ہے کوئی صدقہ ضرور دیں تو بہتر ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

صحت کا صدقہ لازمی دیں اور دنیاوی معاملات میں رہ کر دینی معاملات کو مت بھولیں۔ آپ سے کچھ غلطیاں تو ہوئی ہیں ان کی اصلاح بے حد ضروری ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

خانگی معاملات خرابی ظاہر کر رہے ہیں۔ آپ کو ان حالات میں بڑا ہی سوچ سمجھ کر چلنا ہوگا اور زبان بند رکھ کر کافی مشکلات سے خود دور رکھ سکتے ہیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

جو لوگ کسی بھی ایسے کام کو شروع کرنا چاہتے ہیں جس کے بارے میں انجان ہیں تو وہ یہ غلطی نہ کریں۔ بڑے مالی نقصان سے دو چار ہو سکتے ہیں وارننگ ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آہستہ آہستہ صورتحال تبدیل ہو کر آپ کے حق میں ہو رہی ہے اور آپ مشکلات اور پریشانیوں سے دور ہوتے جا رہے ہیں آج کا دن بھی بہترین ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

بیماری کا صدقہ لازمی دیں اور اپنے معاملات ضرور ٹھیک کریں کسی نہ کسی جگہ غلطی تو ضرور ہے نا جو آپ سمجھ نہیں پا رہے۔ اس کی اصلاح ضروری ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

روحانی طور پر مضبوط ہوں گے تو سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا اور نماز کے آپ قریب نہیں جا رہے۔ اللہ کے واسطے اپنی اصلاح کریں اگر بہتری چاہتے ہیں تو۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -