انسٹاگرام نے خاموشی سے نیا فیچر متعارف کرا دیا

انسٹاگرام نے خاموشی سے نیا فیچر متعارف کرا دیا
انسٹاگرام نے خاموشی سے نیا فیچر متعارف کرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے اپنے صارفین کیلئے نیا سجیسٹڈ پوسٹس فیچر متعارف کرایا ہے جو خودکار طور پر اس وقت نیا مواد صارفین کے سامنے پیش کرے گا جب سکرولنگ کرتے ہوئے تمام اپ ڈیٹس کو دیکھ لیا جائے گا۔
اس فیچر کو انسٹاگرام میں 2 سال قبل لوگوں کو ایپ میں زیادہ وقت ضائع کرنے سے روکنے کیلئے متعارف کرایا گیا تھا مگر اب لگتا ہے کہ ٹک ٹاک کے بہتر الگوردھم سے مقابلہ انسٹاگرام کیلئے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔اب سجیسٹڈ پوسٹس کے فیچر میں خودکار ریکمینڈیشن اور اشتہارات کا امتزاج ہوگا اور انسٹاگرام کے مطابق اسے متعارف کرانے کی وجہ صارفین کی جانب سے زیادہ پوسٹس کی خواہش تھی۔
دوسری جانب انسٹاگرام نے کیو آر کوڈز کا فیچر بھی متعارف کرادیا ہے جو گزشتہ سال کے نیم ٹیگز جیسا ہی ہے مگر ایک فرق نمایاں ہے۔ پہلے صرف انسٹاگرام ایپ کے کیمرے سے ہی کیو آر کوڈ استعمال کیا جاسکتا تھا اب یہ کام کسی بھی کیو آر کوڈ پڑھنے والے کیمرے سے ممکن ہو گا۔ اس فیچر کا مقصد صارفین کو اپنے دوستوں کی پروفائل تک رسائی کا ڈائریکٹ شارٹ کٹ فراہم کرنا ہے۔