سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کے سربراہ کو بڑا جھٹکا دے دیا

سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کے سربراہ کو بڑا جھٹکا دے دیا
سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کے سربراہ کو بڑا جھٹکا دے دیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ حکومت کی جانب سے ایم کیو ایم کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی سے سکیورٹی واپس لے لی گئی۔

سندھ حکومت نے سابق وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کی سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو واپس بلالیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ خالد مقبول صدیقی نے کراچی کے حقوق کی آوازاٹھائی، ان کی یہ جدوجہد سندھ حکومت کو ایک آنکھ نہیں بھائی اس لیے سکیورٹی واپس لی گئی ہے۔

رابطہ کمیٹی نے واضح کیا کہ سیکیورٹی واپس لینے کے بعد اگر کنوینر ایم کیو ایم پاکستان کو کوئی خطرہ پہنچا تو اس کی براہ راست ذمہ داری سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت پر ہوگی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -