ماڈل ٹاؤن سوسائٹی میں جائیداد کمرشلائز نہ کرنے پر جواب طلب 

  ماڈل ٹاؤن سوسائٹی میں جائیداد کمرشلائز نہ کرنے پر جواب طلب 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل ٹاؤن سوسائٹی میں جائیداد کو کمرشلائز نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر ماڈل ٹاؤن سوسائٹی انتظامیہ سے 27 اگست کو طلب کرلیاہے۔چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ مسٹرجسٹس محمد قاسم خان نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ بتایا جائے کہ سوسائٹی نے کتنے لوگوں کی جائیداد کمرشلائز کی ہے، ان لوگوں کے بارے میں بھی بتایا جائے جن کو منظوری کے بغیر کمرشل سرگرمیوں کی اجازت دی گئی۔ درخواست گزار سید علیم الرحمن کی طرف سے موقف اختیار کیا ہے کہ درخواست گزار کی جائیداد ماڈل ٹاؤن سوسائٹی میں کمرشلائز کرانے کیلئے درخواست دی، سوسائٹی انتظامیہ من پسند افراد کی جائیدادوں کو کمرشلائز کررہی ہے۔

جواب طلب 

مزید :

صفحہ آخر -