لاہور ہائیکورٹ نے ویٹنگ لسٹ کے امیدواروں کو پولیس میں بھرتی کا حکم دیدیا

لاہور ہائیکورٹ نے ویٹنگ لسٹ کے امیدواروں کو پولیس میں بھرتی کا حکم دیدیا

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے ویٹنگ لسٹ پر موجود امیدواروں کو پولیس کانسٹیبل کے عہدہ کے لئے ترجیح نہ دینے کے خلاف دائردرخواست پرویٹنگ لسٹ میں شامل دیگرامیدواروں کو بھی بھرتی کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے بابر سمیت متعددشہریوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔کیس کی سماعت شروع ہوئی تو سی سی پی او لاہور اور دیگر کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی کہ لاہور ضلع میں ویٹنگ لسٹ میں 9 امیدوار تھے جنہیں بھرتی کرلیا گیاجبکہ اوکاڑہ میں 11 امیدوار ویٹنگ لسٹ میں تھے انہیں بھی بھرتی کرلیا گیاہے۔عدالت نے ہدایت کی کہ جن اضلاع میں ویٹنگ لسٹ کے امیدواروں کو بھرتی نہیں کیاگیا انہیں بھی بھرتی کیاجائے۔

بھرتی حکم 

مزید :

صفحہ آخر -