پنجاب بھر میں 15ستمبر کو پانچویں سے دہم تک سکول کھولنے کا فیصلہ، ایس او پیز تیا ر

  پنجاب بھر میں 15ستمبر کو پانچویں سے دہم تک سکول کھولنے کا فیصلہ، ایس او پیز ...

  

 لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب بھر کے سکول مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا،15 ستمبر سے پانچویں سے دہم جماعت کے بچوں کیلئے سکولز کھول دیئے جائیں گے، پہلی سے چوتھی جماعت کے بچوں کی کلاسسز جنوری سے شروع کیے جانے پر غورکیا جا ئے گا جبکہ اس حوالے سے محکمہ تعلیم پنجا ب نے نجی سکولز مالکان سے بھی 25 اگست تک سکول کھولنے کے حوالے سے سفارشات طلب کرلی ہیں۔ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے نجی سکولز مالکان سے سکول کھولنے کے لئے ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے اہم میٹنگ کی جس میں فیصلہ کیا گیاکہ 15 ستمبر سے سکولز مرحلہ وار کھول دیئے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں پانچویں سے دہم جماعت کے بچوں کو بلوایا جائے گا جبکہ پہلی سے چوتھی جماعت کے بچوں کو جنوری میں سکول بلوائے جانے پر غور کیاگیا۔ صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق آدھے بچے ایک دن اور آدھے اگلے روز بلوائیں جائیں گے، ایک دن سکول آنے والے بچوں کو اگلے روز چھٹی ہوگی۔ نجی سکول مالکان کے اصرار پر کمرہ جماعت میں طلبا کا درمیانی فاصلہ چھ فٹ سے کم کرکے 3 فٹ کردیا گیا ہے۔ سکول ایجوکیشن نے نجی تعلیمی اداروں سے بچوں کو سکول بلوانے کے حوالے سے 25 اگست تک پلان مرتب کرکے فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔چیئرمین سرونگ سکولز ایسوسی ایشن میاں رضاء الرحمان نے کہا ہے کہ کوئی بھی چیز حتمی نہیں ایس او پیز میں تبدیلی کی گنجاش موجود ہے۔صوبائی وزیر تعلیم نے نجی سکول مالکان کو یقین دہانی کروائی کہ سکول کھولنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ 7 ستمبر کو وفاقی حکومت سے ہونے والی میٹنگ میں کیا جائے گا۔جبکہ دوسری جانب آل پا کستان پرا ئیویٹ سکو لز فیڈریشن  کے صدر کاشف مرزانے پہلی سے چو تھی کلا س کے طلبا کو سکو ل نہ بلا نے کی تجویز نا قا بل عمل قرار دیتے ہو ئے مسترد کر دیا ہے۔

سکول 

مزید :

صفحہ آخر -