جماعت اسلامی ایف اے ٹی ایف کے قوانین کی منظوری کے گناہ میں شریک نہیں: سراج الحق

  جماعت اسلامی ایف اے ٹی ایف کے قوانین کی منظوری کے گناہ میں شریک نہیں: سراج ...

  

  اسلام آباد (این این آئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ایف اے ٹی ایف کے قوانین کی منظوری کے گناہ میں شریک نہیں، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے ایف اے ٹی ایف سے متعلق بلوں کی منظوری میں بہت اچھے سہولت کار کا کردار ادا کیا، عوام نے جنہیں اپنے لیے قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ میں بھیجا وہ بین الاقوامی اداروں کی نوکری اور غلامی کررہے ہیں۔ بدھ کو یہاں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پارلیمانی رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سینیٹ میں ہونے والی قانون سازی میں مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کے کردار پر اعتراضات اٹھا دئیے۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے دباؤ پر ایف اے ٹی ایف سے متعلق بل جلدبازی میں منظور کئے گئے، مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی نے ایف اے ٹی ایف سے متعلق بلوں کی منظوری میں بہت اچھے سہولت کار کا کردار ادا کیا۔سراج الحق نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن)کے رویہ پر اظہار افسوس کیااورکہاکہ بین الاقوامی دباؤ کے باعث سب آنکھیں بند کرکے حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں کا حکومت کا ساتھ دینا قابل افسوس ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام نے جنہیں قانون سازی کے لیے منتخب کیا ہے وہ بین الاقوامی اداروں کی نوکری اور غلامی کررہے ہیں۔ 

سراج الحق 

مزید :

صفحہ آخر -