امام حسین ؓ کسی ایک مکتب یا مسلک نہیں پوری انسانیت کے امام ہیں: نور الحق قادری 

      امام حسین ؓ کسی ایک مکتب یا مسلک نہیں پوری انسانیت کے امام ہیں: نور الحق ...

  

راولپنڈی (آن لائن) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ اہل بیت کا پیغام امن و اتحاد کا پیغام ہے، امام حسینؓ کسی ایک مکتب یا مسلک کے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے امام ہیں،تاریخ انسانیت میں کربلا جیسی قربانی کی مثال کوئی آج تک پیش نہ کرسکا۔گزشتہ روزتیرہویں سالانہ انٹرنیشنل کانفرنس شہادت امام حسینؓ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اہل بیت کا پیغام امن و اتحاد کا ہے ہمارا ایمان ہے، امام حسینؓ کسی ایک مکتب یا مسلک کے نہیں بلکہ وہ انسانیت کے امام ہیں تاریخ انسانیت میں کربلا جیسی قربانی کی مثال کوئی آج تک پیش نہ کرسکا،امام حسین ؓکو دنیاوہ حکومت سے کوئی غرض نہیں تھی، امام حسین ؓنے اسلام کے اصولوں کی خاطر قربانی دینے کا درس دیا۔رہتی دنیا تک زکر حسینؓ ہوتا رہے گا،تاریخ نے امام حسین ؓکو فاتح قرار دیاپاکستان میں، ہم محرم میں ایک دوسرے کے گلے پڑ جاتے ہیں، ہمارے علما مل بیٹھ کر سوچیں کے ہم وطن عزیز کو کیسے پر امن بناسکتے ہیں،جہاں لوگ ظلم کیخلاف کھڑے ہوں وہ کربلا ہے چاہے وہ فلسطین ہو یاکشمیر ہوسری نگر آج کا کربلا ہے کشمیری اور فلسطینی امام حسین کی طرح ظلم کیخلاف کھڑے ہیں۔

پیرنورالحق قادری

مزید :

صفحہ آخر -