حکومتی اقدامات سے پاکستان ترقی، اپوزیشن تنزلی کی جانب گامزن،مسرت جمشید  

   حکومتی اقدامات سے پاکستان ترقی، اپوزیشن تنزلی کی جانب گامزن،مسرت جمشید  

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے اقدامات سے پاکستان ترقی جبکہ اپوزیشن تنزلی کی جانب گامزن ہے،حکومتی کارکردگی سے دو سالوں میں اپوزیشن کی سیاست بوسیدہ لاش کی مانند ہو چکی ہے،لیگی ترجمان منہ سے آگ نکالنے کے کرتب دکھانے کی بجائے قوم کو اپنی کارکردگی سے آگاہ کریں لیکن اس کا کوئی وجود ہی نہیں،نواز شریف بیماری کی آڑ میں انتشار کی سازش کر رہے ہیں میڈیا کے لئے جاری کئے گئے اپنے ویڈیو بیان میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ حکومت کا قومی خزانے میں نقب لگانے والوں کے ہاتھ روکنا بھی بڑی کامیابی ہے  دو سالوں میں معیشت سمیت مختلف محاذوں پر کامیابی قوم کے سامنے رکھ دی ہے،عمران خان نے ثابت کیا جمہوری نظام میں حکومتیں عوام کے سامنے جوابدہ ہیں  انہوں نے کہا کہ معاشرے کے پسے ہوئے ہوئے طبقوں کی خدمت وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے حکومت نے کبھی بھی دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کا دعویٰ نہیں کیا لیکن یہ دعویٰ ضرور ہے کہ ماضی کے بیگاڑ درست کئے جارہے ہیں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار شو بازیوں سے زیادہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں اور اس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ رہے ہیں۔

مسرت جمشید چیمہ 

مزید :

صفحہ آخر -