صحت کے شعبہ میں سہولت فراہم کرنااولین ترجیح، ڈاکٹر یاسمین راشد

    صحت کے شعبہ میں سہولت فراہم کرنااولین ترجیح، ڈاکٹر یاسمین راشد

  

لاہور  (جنرل رپورٹر)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدار ت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ نادرچٹھہ،ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل، چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی، پنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی اور ہیلتھ انشورنس کمپنی کے افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اجلاس کے دوران پنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی اور سروس ڈلیوری کاجائزہ لیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ صحت انصاف کارڈ کے حامل خاندانوں کو صحت کے شعبہ میں سہولت فراہم کرنااولین ترجیح ہے۔وزیراعظم عمران خان صحت انصاف کارڈ کے ذریعے عوام کوسہولت دے کرلاکھوں خاندانوں کی دعائیں سمیٹ رہے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب میں مزید بڑے ہسپتالوں کو اِن پینل کیاجارہاہے۔صحت انصاف کارڈ کے حامل افراد کا فیڈبیک لینے کیلئے ایک منظم نظام وضح کیاگیاہے۔سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو سہولت دینے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔صحت انصاف کارڈکے حامل افرادنے سروس ڈلیوری بارے اظہاراطمینان ظاہرکیاہے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں سروس ڈلیوری کومزید بہتر کیا جا رہا ہے۔پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کا دوبارہ جائزہ لیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ صحت انصاف کارڈ ہولڈرزکی شکایات کافوری ازالہ کیاجاتاہے۔صحت انصاف کارڈ کے ذریعے مجبوراور بے سہارا افراد کیلئے آسانیاں پیداکی گئی ہیں۔

یاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -