ہوپ پنجاب کے انتخابات کا شیڈول جاری،ملتان میں بھی پولنگ ہو گی

   ہوپ پنجاب کے انتخابات کا شیڈول جاری،ملتان میں بھی پولنگ ہو گی

  

لاہور(انٹر ویو، میاں اشفاق انجم سے)حج آرگنائزر ایسوسی ایشن آف پاکستان پنجاب زون کے 19ستمبر 2020ء کو ہونے والے انتخابات کیلئے شیڈول جاری، انچارج الیکشن کمٹی پنجاب عابد رضا شیخ نے انتخابی شیڈول کی تفصیلات جاری دیتے ہوئے کہا امید وار یکم ستمبر سے کاغذات حاصل اور جمع ہو سکیں گے4ستمبرکاغذات جمع کرانے کی آخری تاریخ ہو گی۔ عابد رضا شیخ نے روز نامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا۔ جنوبی پنجاب کے ممبران کی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے پہلی دفعہ پولنگ لاہور کیساتھ ملتان میں بھی ہو گی جو لاہور میں ووٹ کاسٹ کریں گے، انہیں ملتان میں ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ 19ستمبر 2020ء کو (3)ایگزیکٹو کونسل ممبران کیلئے انتخاب ہو گا۔ چیئرمین الیکشن کمیٹی نے کہا شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروکار لاؤں گا، عابد رضا شیخ نے کہا الیکشن کمیٹی کی ذمہ داری ملنے کے بعد میرا کوئی گروپ یا دھڑا نہیں ہے تمام گروپ اور دھٹرے میرے لیے قابل احترام ہیں۔ انہوں نے کہا ڈی جی ٹی او کے قوائد کے مطابق 19ستمبر کے الیکشن کوغیر جانبدار اور شفاف بنانے کیلئے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کریں گے۔ ممبران کو آزاد نہ طور پر ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا ٹریڈ کے لیے کچھ کرنے کا جذبہ رکھنے والوں کو آگے آنا چاہے پنجاب کے تمام گروپ اور دھڑوں اور معزز ممبران کو الیکشن کو شفاف بنانے اور غیرجانبدار بنانے کیلئے تعاون کی درخواست کرتا ہوں۔عابد رضا شیخ نے مرکزی چیئرمین ہوپ شاہد رفیق پنجاب کے چیئرمین خرم ثقلین الخدمت گروپ کے چیئرمین حاجی مقبول احمد اور پنجاب بھر کے حج آرگنائزر کا شکریہ ادا کیا ہے انہوں نے الیکشن کروانے کی ذمہ داری دی ہے۔  

انتخابات

مزید :

صفحہ آخر -