چین کی نیشنل پٹرولیم کارپوریشن کا انسداد ٹڈی دل کیلئے ایک لاکھ ڈالر عطیہ

  چین کی نیشنل پٹرولیم کارپوریشن کا انسداد ٹڈی دل کیلئے ایک لاکھ ڈالر عطیہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کی سرکاری کمپنی نیشنل پٹرولیم کارپوریشن نے صحرائی علاقوں میں ٹڈی دل کی روک تھام سے متعلق اقدامات کو موثر بنانے کے لئے قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی وزارت کو ایک لاکھ ڈالر فراہم کئے ہیں۔ایک لاکھ ڈالر مالیت کا چیک اسلام آباد میں ایک تقریب میں وزارت خوراک کے وزیر سید فخر امام کے حوالے کیا گیا۔ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے سید فخر امام نے دونوں دوست ممالک کے درمیان موجودہ دوستانہ تعلقات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ زراعت ایک اہم شعبہ ہے جس میں دونوں ممالک اپنے اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے تعاون کر سکتے ہیں۔ تقریب میں چین کے سفیر یاو جنگ نے شرکت کی۔

ٹڈی دل روک تھام

مزید :

صفحہ آخر -