متحدہ لندن اور پیپلزپارٹی نے اداروں کو تباہ کیا، فردوس شمیم

  متحدہ لندن اور پیپلزپارٹی نے اداروں کو تباہ کیا، فردوس شمیم

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ صبر نہ آزمائیں، سی ایم ہاؤس کے گھیراؤ میں سب سے آگے ہوں گے، متحدہ لندن اور پیپلزپارٹی نے اداروں کو تباہ کیا، سندھ کے ادارے خراب کرنے والوں میں مصطفیٰ کمال بھی شامل تھے۔انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے پیسہ اور دیگر وسائل کے ساتھ مسائل حل کرنے کی سندھ حکومت کو آفر کی اب بھی مسائل حل نہ کیے تو وزیر اعلیٰ ہاوس کا گھیراؤ کریں گے، صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے، سندھ حکومت کراچی سمیت سندھ کے مسائل حل کرے ورنہ انگلی ٹیڑھی کرنی پڑے گی۔جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی عامر کیانی کا کہنا تھا کراچی سمیت پورے سندھ کی حالت ابتر ہے، وزیر اعلی عوام میں نفرتیں مت بانٹیں، یہ کمروں میں کچھ اور باہر کچھ کہتے ہیں، 2013 میں دیا جانے والا بلدیاتی نظام مکمل ناکام ہے شہر کے مسائل کا مستقل حل با اختیار بلدیاتی نظام میں ہے۔ 

 فردوس شمیم

مزید :

صفحہ آخر -