حکومت پارلیمنٹ سمیت اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے: چودھری سرور

  حکومت پارلیمنٹ سمیت اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے: چودھری سرور

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی ملاقات جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو قومی مفاد میں ہونیوالی قانون سازی میں حکومت کا ساتھ دینا چاہیے تفصیلات کے مطابق گور نر ہاؤس لاہور میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے الگ الگ ملاقات کی جس میں پار لیمانی،حکومتی اور سیاسی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں گفتگو کی گئی  اس موقعہ پر پولٹیکل سیکرٹری ٹو گور نر پنجاب میاں کاشف اقبال اورپنجاب حکومت کے سوشل میڈیا فوکل پرسن میاں انس اسلم ڈولہ بھی موجود تھے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کہا کہ حکومت پار لیمنٹ سمیت اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے اْنہوں نے کہا کہ ا داروں کے استحکام سے ہی پاکستان مضبوط اور خوشحال ہوگا  اْنہوں نے کہا کہ الحمد للہ پاکستان کا تیزی کیساتھ آج دْنیا میں امیج بہتر ہو رہا ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ ا پوزیشن کو بھی چاہیے کہ وہ قانون سازی کیلئے حکومت کا ساتھ دیں  وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت مشکل فیصلے کر رہی ہے عام آدمی کیلئے احساس پروگرام جیسے منصوبے حکومت کا تاریخی اقدام ہے ہم ملک کو کامیابی کیساتھ آگے لیکر چل رہے ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات سے ملاقات میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکومت کے2سال مکمل ہوچکے باقی 3سال بھی پورے کر ینگے۔گورنر نے کہا کہ آئین وقانون کی حکمرانی پر حکومت کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کر ے گی  ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومتی پالیسیاں کامیاب ہو رہی ہیں گورنر پنجاب سے ملاقات کے موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ اسمبلی میں تمام اراکین کو بات کر نے کا یکساں موقعہ دیا جاتا ہے اور عوام کو درپیش مسائل کو اجاگر کیا جارہا ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا مثبت کردار ادا کر نا چاہیے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ پاکستان کیخلاف سازشیں کر نیوالے دشمنوں کوناکام بنانے کیلئے ملکر کام کر یں۔صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ہی وہ لیڈر ہیں جو ملک کو مضبوط اور خوشحال بناسکتے ہیں اْنہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنی بہترین منصوبہ بندی سے ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے  اْنہوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم اور احساس پروگرام غر یب دوستی کی عظیم مثال ہیں اورعوام حکومتی پالیسیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

گورنر پنجاب 

مزید :

صفحہ آخر -