کراچی کے مختلف علاقوں میں   زلزلے کے جھٹکے

  کراچی کے مختلف علاقوں میں   زلزلے کے جھٹکے

  

کراچی(آئی این پی)شہر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3 ریکارڈ کی گئی۔،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بدھ کوکراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، جھٹکے شدید نہیں تھے تاہم  لوگ گھبرا کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ کراچی میں مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجکر 16 منٹ پر ملیر، لانڈھی اور کورنگی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کراچی کے شمال میں 40 کلو میٹر دوری پر تھا اور زیرزمین اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے جھٹکے

مزید :

صفحہ آخر -