سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل میمن کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی

سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل میمن کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی

  

 کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں شرجیل میمن کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی۔عدالتِ عالیہ نے شرجیل میمن کو مزید 40 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔عدالت کی جانب سے شرجیل میمن کی والدہ کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی گئی۔سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل میمن کی والدہ زینت انعام کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔دالتِ عالیہ نے تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔لزمان میں ذیشان آغا انعام، شوکت تھیبو، وسیم تھیبو، سبحان، سہیل اور اظہار شامل ہیں۔

شرجیل میمن

مزید :

صفحہ آخر -