کراچی میں لاکھوں ایئر کنڈیشن گرمی بڑھانے کا سبب بننے لگے 

  کراچی میں لاکھوں ایئر کنڈیشن گرمی بڑھانے کا سبب بننے لگے 

  

 کراچی(این این آئی)کراچی میں لاکھوں ایئرکنڈیشن گرمی بڑھانے کا سبب بننے لگے گرمی کا زور کم کرنے کے لئے شہری ہزاروں روپے خرچ کرکے اے سی خرید کر گھرکوٹھنڈا تو کرلیتے ہیں مگر یہ اے سی ماحول کیلئے مشکل کا سبب بن رہے ہیں کراچی میں ہزاروں رہائشی عمارتیں قائم ہیں یہاں موجود درجنوں فلیٹس اور مکانات میں لاکھوں ائیرکنڈیشنر نصب ہیں ماہرماحولیات ڈاکٹر ظفر اقبال شمس نے بتایاکہ پہلے گھروں میں سامنے اورپیچھے کی طرف کھلی جگہ چھوڑی جاتی تھی تاہم اب ایسا نہیں دکھائی دے رہا دنیا بھرمیں اے سی اور فریج سمیت ٹھنڈک حاصل کرنیوالے آلات میں ڈالنے والی ہائیڈرو فلوروگیس کے ماحول پرگرمی بڑھنے کی صورت میں نقصانات سامنے آرہے ہیں پاکستان اس کیمیکل گیس استعمال کرنیوالوں کی فہرست میں نمایاں نمبر پر نہیں لیکن کراچی میں بردٓشت سے باہر ہوتی گرمی میں اس گیس کا بھی کچھ کردار ہے ڈاکٹرظفراقبال شمس نے بتایا کہ قدرتی ماحول کوبچانے کیلئے پودے اوردرخت لگانے کاکلچرختم ہورہا ہے۔ ماہرین نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی اپنی جگہ مگرشہروں میں درجہ حرارت بڑھنے کی بڑی وجہ خود انسان کے اپنے کام ہیں ماحول دوست سرگرمیوں سے اربن ہیٹ آئی لینڈ ایفکٹ سے کچھ حدتک بچاجاسکتاہے۔

بڑھتی گرمی 

مزید :

صفحہ آخر -