محرم میں سکیورٹی کیساتھ صحت پر  بھی خاص توجہ دینی ہے، اعجاز شاہ 

  محرم میں سکیورٹی کیساتھ صحت پر  بھی خاص توجہ دینی ہے، اعجاز شاہ 

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران نہ صرف سکیورٹی بلکہ صحت کے تحفظ کو یقینی بنانے پر بھی خاص توجہ دینی ہے، علماء سے گزارش ہے وہ آگہی پھیلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے یہ بات شیعہ علما ء کے 8 رکنی وفد سے ملاقات میں کہی۔وفد کی قیادت ڈاکٹر غضنفر مہدی کر رہے تھے۔ملاقات میں محرم الحرام کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مجالس اور جلوسوں کے دوران ایس او پیز پر جس حد تک ہو سکے عمل کریں،اپنے چہروں کو ماسک سے ڈھانپیں اور کوشش کریں کہ مجالس میں ایک دوسرے سے فاصلے سے بیٹھیں۔میری تمام علماء سے گزارش ہے کہ وہ آگہی پھیلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ 

اعجاز احمد شاہ 

مزید :

صفحہ آخر -