سپریم کورٹ،توہین عدالت کیس میں آغا افتخار الدین کیخلاف تمام شواہد طلب

    سپریم کورٹ،توہین عدالت کیس میں آغا افتخار الدین کیخلاف تمام شواہد طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں استغاثہ سے ملزم آغا افتخار الدین مرزا کے خلاف تمام دستاویزی اور ڈیجیٹل شواہد طلب کر لیے۔سپریم کورٹ میں آغا افتخار الدین مرزا کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت وکیل استغاثہ کی جانب سے آغا افتخار الدین مرزا کے خلاف تین گواہان کی فہرست پیش کی گئی۔اس موقع پر چیف جسٹس گلزار احمد نے گواہ منصور علی سے حلف اٹھوایا، گواہ نے روسٹرم پر آکر حلف لیتے ہوئے کہا جو بھی کہوں گا اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر کہوں گا اور اگر جھوٹ بولوں تو اللہ کا عذاب نازل ہو۔جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا پہلے تمام شواہد ریکارڈ پر لائیں، میرے نزدیک ملزم نے عدالت کی واضح توہین کی ہے، اس کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی ضرورت نہیں لیکن اس کے باوجود ملزم کو فیئر ٹرائل کا حق دیا گیا اور  اس طرح ملزم کو بے گناہی ثابت کرنے کا پورا موقع دیا جا رہا ہے۔ بعدازاں عدالت نے ملزم کے خلاف تمام دستاویزی اور ڈیجیٹل شواہد طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 10 محرم تک کے لیے ملتوی کر دی۔
توہین عدالت

مزید :

صفحہ آخر -