شمالی وزیر ستان کی تحصیل دتہ خیل کیلئے 2 ارب کا پیکج منظور
پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر برائے ریلیف،بحالی و آبادکاری محمد اقبال وزیر نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کیلئے 2 ارب روپے کا خصوصی پیکج منظور کیا ہے اس پیکیج کے تحت علاقے میں جلدترقیاتی کاموں کا آغاز ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحصیل دتہ خیل میں ایک جر گہ سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کی خصوصی پیکج کے تحت علاقے میں مختلف ترقیاتی سکیمو ں کا آغاز ہوگاجس میں روڈز کی تعمیر، صحت،تعلیم آبنو شی اور آبپا شی کے منصوبے شامل ہیں۔ ُانہوں نے مزید کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا اور علاقے کے لوگوں کو صحت، تعلیم، آبنو شی اور سفری سہولیات جیسی بنیادی سہولیات گھر کی دہلیز پر میسر آئیں گی۔ اُانہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان کی ترقی اور خوشحالی میرا مشن ہے اور اس مشن کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔