معاون خصوصی غازی غزن جمال کی پیسکو چیف سے ملاقات
پشاور(سٹاف رپورٹر) وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے ایکسائز و فوکل پرسن برائے تیز رفتا ر عملدرآمد پروگرام غازی غزن جمال نے ٹیسکو چیف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ شیخان اور نشتی کے مشران بھی موجود تھے جنہوں نے ٹیسکو چیف کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ غازی غزن جمال نے چیف ٹیسکو کو ہدایت کی کہ مذکورہ علاقوں کے بجلی کے مسائل بالخصوص جبکہ اورکزئی کے مسائل بالعموم ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں تاکہ قبائلی عوام کو بجلی کی فراہمی کی مد میں ریلیف دیا جائے۔ ٹیسکو چیف نے غازی غزن جمال اور مشران کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل بروقت اور ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے اور اس مد میں متعلقہ حکام کو ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ شیخان اور نشتی کے مشران نے غازی غزن جمال اور ٹیسکو چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے قبائل عوام کے مسائل کی شنوائی پر حکومتی اقدامات کو