آئی ٹی سیکٹر میں انقلابی تبدیلیوں کیلئے کوشاں ہیں،تیمور تالپور 

  آئی ٹی سیکٹر میں انقلابی تبدیلیوں کیلئے کوشاں ہیں،تیمور تالپور 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے انفارمیشن سائنس و ٹیکنالوجی تیمور تالپور سے آئی ٹی پروفیشنلز کے وفد نے تالپور ہاؤس کراچی میں  ملاقات کی، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد یوسف اور وزارت کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ملاقات میں صوبے میں ڈیجیٹیلائزیشن، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نئے منصوبوں، آن لائن ایجوکیشن سسٹم، آئی ٹی سیکٹر کی بہتری اور ترقی کیلئے متعدد امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ صوبائی وزیر نے آئی ٹی پروفیشنلز کے وفد کی تجاویز کو سراہا اور اہمیت کی حامل تجاویز پر فوری پیش رفت کیلئے احکامات جاری بھی کئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر تیمور تالپور نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے میں آئی ٹی سیکٹر میں انقلابی تبدیلیوں کے لئے کوشاں ہے۔ آئی ٹی کے شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں لانے کے لئے متعد منصوبوں پر کام کر رہے ہیں. آئی ٹی کے شعبہ میں جدت لانے کے لیے تمام مثبت تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ یورپی ممالک  اور خلیجی ممالک میں آئی ٹی پروفیشنلز کے لئے لامحدود مواقع موجود ہیں، سندھ حکومت ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ کوشش ہے کہ ایسے منصوبے شروع کئے جائیں، جن کی مدد سے سندھ کے نوجوان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں اور دنیا بھر سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سندھ میں تعمیر و ترقی کا سفر جاری ہے

مزید :

صفحہ آخر -