کراچی والوں کے ذہن سے خوف نکالنا ہوگا، نجیب ہارون
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی اور وزیراعظم کے کراچی میں فوکل پرسن نجیب ہارون نے کہاہے کہ ہمیں کراچی کے لوگوں کے ذہن سے خوف نکالنا ہوگا۔خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس وقت جو بات ہو رہی ہے، ایسا ہی ہے جیسے میچ سے پہلے گراؤنڈ میں تیاریاں ہوتی ہیں، سندھ میں ہمیں بلدیاتی نظام کو مضبوط کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم سب یہ چاہتے ہیں کہ کراچی شہر محترم ہوجائے۔انہوں نے کہاکہ کراچی پورے ملک کو دودھ دینے والی گائے ہیں اس لئے میرے نظر میں جو کوتاہیاں ہیں وہ اس بات کی غمازی ہے کہ کراچی کا پورا انفرااسٹرکچر فلاپ ہوگیا ہے اوراس کو ہنگامی بنیادوں پر اس کو اٹینڈ کرنے کی فوری ضرورت ہے۔ کراچی میں جو حالات ہیں انہوں نے مجھے بھی دکھی کردیا ہے۔