ڈیرہ،گھریلو تنازعہ پر چچا نے  بھتیجے کو خون میں نہلا دیا 

ڈیرہ،گھریلو تنازعہ پر چچا نے  بھتیجے کو خون میں نہلا دیا 

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) مستورات کے تنازعہ پر رنگپور جنوبی میں چچا نے بھتیجے کو قتل کرکے نعش کھیتوں میں پھینک دی، مقتول کے والد نے اپنے قاتل بھائی کیخلاف بیٹے کے قتل کا مقدمہ درج کرادیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پروآ میں اقبال بلوچ ولد عبدالعزیز سکنہ رنگپور جنوبی نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں اپنے گاؤں کے والی بال گراؤنڈ میں موجود تھا کہ مجھے شاہنواز نے بتایا کہ میرے بھائی نصیب بلوچ نے اسے فون کرکے بتایا کہ کہ اس نے میرے بیٹے محمد عرفان کو سعید نامی شخص کی اراضیات فصل گنا میں قتل کردیا ہے، میں گراؤنڈ میں موجود دیگر افراد کے ہمراہ مذکورہ اراضیات میں گیا تو تلاش پر اپنے بیٹے کی خون میں لت پت مردہ حالت میں پایا۔ مقتول عرفان کے والد نے اپنے بیٹے کے قتل کی دعویداری بھائی نصیب بلوچ پر کرتے ہوئے اس کیخلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔ رپورٹ میں وجہ عداوت مستورات کا تنازعہ بیان کیا گیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -