ڈرگ،کنٹرول ٹیم کوہاٹ کا مختلف میڈیکل سٹورز کا معائنہ

ڈرگ،کنٹرول ٹیم کوہاٹ کا مختلف میڈیکل سٹورز کا معائنہ

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کیپٹن (ر) عبدالرحمن کی ہدایت پر ڈرگ کنٹرول ٹیم کوہاٹ نے بدھ کے روز بنوں روڈ تپی اور بہرام آباد کوہاٹ کا دورہ کر کے ڈرگ ایکٹ 1976 کی تعمیل میں مختلف میڈیکل سٹورز کا معائنہ کیا اور معائنہ کے دوران ایک سٹور کے خفیہ خانوں سے نان رجسٹرڈ/انڈین ادویات کا سٹاک برآمد کیا جسے فارم چھ پر درج کر کے ضبط کیا گیا۔اس سٹور مالک کے خلاف ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ایک اور میڈیکل سٹور سے معائنہ کے دوران سرکاری ادویات برآمد ہوئیں جن پر ''ناٹ فار سیل'' لکھا ہوا تھا۔اسی طرح اس سٹور سے زائد المیعاد ادویات بھی برآمد کی گئیں۔دونوں قسم کی ادویات کو ضبط کر کے فارم چھ پر درج کیا گیا اور سٹورمالک کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔مزید برآں ایک میڈیکل سٹور سے دومشکوک ادویات کے نمونے فارم پانچ پر درج کرکے لیب ٹسٹ اور تجزیہ کیلئے بھیجے گئے۔علاوہ ازیں تین ادویات کے کیسوں کی ضروری تحقیق کر کے مزید قانونی کارروائی کیلئے ان کیسز کو پی کیو سی بی کے پی پشاور کو ارسال کیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -