کورونا کے خلاف ہمارے اقدامات مثالی ہیں،حنید لاکھانی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ کرونا کیخلاف پاکستان جیسے اقدامات شاید ہی کسی اور ملک نے کیے ہونگے، حالات اب بہتری کی جانب گامزن ہیں ہماری ایکسپورٹ اوپر جا رہی ہیں، لوگوں کا اعتماد بحال ہونے سے اسٹاک مارکیٹ اوپر جارہی ہے، وفاقی حکومت نے کنسٹرکشن انڈسٹری کو جو مراعات دیں اس سے قبل کسی حکومت نے نہیں دیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنیدلاکھانی نے کہا کہ سمند ر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی جانے والی ترسیلات ز 2768ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں جو کہ پاکستانی معیشت کے لیئے ایک بہت بڑی خوشخبر ی ہے، وفاقی حکومت کراچی کے مسائل کے حل کے لیئے کسی قانونی اور آئینی حل سے قبل ایک سیاسی حل کی کوششیں کر رہی ہے، ان کی نالائقیوں اور نا اہلیوں کی وجہ سے پاکستان گرے لسٹ میں شامل ہوا، یہ چاہتے تھے کہ انہیں ہر قسم کی اور ہر حد تک کرپشن کرنے کی اجازت دی جائے، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری سندھ میں اپنے حواریوں اور ان کے معاونین کے اثاثے قوم کے سامنے لائیں، صرف دو خاندانوں نے پاکستان کو قرضے کے گہرے کنوویں میں دھکیل دیا ہے، ملک کو ایسی حالت میں پہنچانے والوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے اگر کاروائی نہ ہوئی تو تاریخ پی ٹی آئی کو بھی معاف نہیں کریگی