محرم الحرام، مجالس ایس او پیز کے تحت ہوں گی، مجلس وحدت مسلمین 

محرم الحرام، مجالس ایس او پیز کے تحت ہوں گی، مجلس وحدت مسلمین 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین کے عہدیداران نے کہا کہ محرم الحرام میں کورونا ایس او پیز کے تحت جلوس اور مجالس منعقد کیے جائیں گے جبکہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سازشی عناصر  کی سازشوں کو نا کام بنانے کیلئے فل پروف سیکورٹی ممکن بنائی جائے،پشاور پریس کلب میں مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکٹری جنرل علامہ واحید عباس کاظمی  اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل جہانزیب علی جعفری نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے  ہوئے کہا کہ:محرم الحرام قریب اچکا ہے، جبکہ یس او پیز کے تحت جلوس اور مجلس منعقد کیے جائے گے اور اس ھوالے سے رضاکاروں کو تربییت بھی دی ہے جو سماجی فاصلہ سمیت سنیٹئائزر کا استعمال ممکن بنائے گے انہوں نے کہا کہ  30سالوں سے یہ ملک دہشت گردی کا شکار ہا  جبکہ پاک فوج،پولیس اور شہریوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور  ہماری قوم نے ہر مشکل وقت  مقابلہ کیاہے،ہشت گردی کا شکار سب سے زیادہ التشیع طبقہ ہوا ہے: دشمن ممالک ایک بار پھر سرگرم نظر ارہے ہیں،دشمن ممالک پاکستان میں امن دیکھنا نہیں چاہتے،:محرم میں صرف التشیح مجالس میں نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ التشح کو منصوبے کے تحت ٹارگٹ کیا جاتا ہے جسمیں بیرونی قوتوں کا ہاتھ ہے  تاکہ پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پاڑہ چنار میں دوقبیلوں کے مابین اراضی تنازعہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی گئی جبکہ  بالش خیل قبیلہ میں سنی بھائی اور اہل تش وونوں آباد ہے انہوں نے کہا کہ اراضی تنازعہ میں جن افراد نے صلح کر کے جنگ کو امن میں بدل دیا انہیں ایف سی والوں نے ماورائے عدالت اٹھا کر تشدد کا نشانہ بنایا جسکی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے کیونکہ مولانا مزمل حسین پر ایف ائی ار درج تھی اسے پولیس کے حوالے کیا جاتا۔انہوں نے کہا کہ نوجوان اور علمائے کرام پچھلے چھ  مہنیوں  سے اٹھائے گئے ہے جسکی مذمت کرتے ہے انہوں نے کہا کہ داعش افغانستان میں داخل ہو چکی ہے،،اور وہ کسی بھی وقت پاکستان کو نقصان پہنچا سکتے ہے۔انہوں نے کہا کہ: یوائے ائی اور سرائیل معائدے پر مزمت کرتے ہیں، اسرائیل نام کی ریاست موجود نہیں ہے، مجلس وحدت مسلمین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ محرام الحرام میں موجودہ ھالات کو مد نظر رکھتے ہوئے فل پروف سیکورٹی یقینی بنائی جائے اور پاڑا چنار میں مولانا مزمل حسین کے تشدد کا واقعہ کا نوٹس لیا جائے جبکہ عوام سے اپیل کی کہ محرام الحرام میں کورونا سے بچاو کے ایس او پیز کو ممکن بنانے کیلئے تعاون کریں اور سیکورٹی نافذ کرنوالے اداروں کیساتھ امن او مان کی صورت حال برقرار رکھنے کیلئے  بھرپور تعاون کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -