پشاور میں نانبائیوں کو سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، قلندر لودھی

پشاور میں نانبائیوں کو سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، قلندر لودھی

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر خوراک حاجی قلندر خان لودھی نے کہا ہے کہ  نانبائیوں کے تمام جائز مطالبات کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جبکہ محکمہ خوراک نانبائیوں کو سبسیڈائز آٹے کی فراہمی بھی یقینی بنا رہاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اپنے دفتر میں نانبائی ایسوسی ایشن پشاورکے عہدیداران کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ہے۔ ملاقات میں سیکرٹری محکمہ خوراک خوشحال خان، ڈائریکٹر فوڈ زبیر احمد ودیگر بھی موجود تھے۔ قلندر خان لودھی نے وفد کے مطالبات تفصیل سے سنے اور وفد کو یقین دہانی کرائی کہ نانبائیوں کے تمام حل طلب مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے ایک ٹیم بن کر عوام کو ریلیف دینا ہے، محکمہ خوراک عوام کو روزمرہ استعمال کی تمام بنیادی اشیائے خوردونوش کی فراہمی پر نظر رکھی ہوئی ہے اور عوام کو ہر قسم ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن اور وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایات کے تحت صوبے کے عوام کو سبسڈائزڈ آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -