آل پرائیویٹ سکولز کی سکولوں کو نہ کھولنے پر اسلام آباد دھرنے کی دھمکی

آل پرائیویٹ سکولز کی سکولوں کو نہ کھولنے پر اسلام آباد دھرنے کی دھمکی

  

بنوں (نمائندہ خصوصی)آل پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع بنوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد میں دھرنا دینے کی دھمکی دے دی مظاہرین نے روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا مظاہرین نے موجودہ حکومت سے خفگی کا اظہار کرتے ہوئے تعلیمی ادارے کھولنے کا مطالبہ کیا احتجاجی مظاہرے سے پی ای این کے ضلعی صدر عرفان اللہ میراخیل,عبیدالرحمن اور مولانا طاہر میر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی تعلیمی ادارے میں کورونا وائرس کا کیس سامنے نہیں آیا ہے  دیگر ادارے کھول سکتے ہیں تو تعلیمی ادارے کیوں نہیں کورونا وائرس کی وباء کا خاتمہ ہوچکا ہے اب مزید تعلیمی اداروں کو کھولنے کی اجازت دی جائے کیونکہ طلبہ کا تعلیمی سال ضائع ہوررہا ہے دوسری جانب چھٹیوں کی وجہ سے طلبہ کی تعلیم تباہ ہوچکی ہے انہوں نے کہاکہ تعلیمی ادارے بند ہونے کی وجہ سے طلبہ تباہ ہورہے ہیں دوسرے ادارے کیلئے کورونا وائرس نہیں صرف تعلیمی اداروں کیلئے کورونا وائرس ہے انہوں نے دھمکی دی کہ اگر تعلیمی اداروں کو کھولنے کی اجازت نہ دی گئی تو اسلام آباد میں دھرنا دیں گے,

مزید :

پشاورصفحہ آخر -