پریس کانفرنس کے دوران6وزراء صحافیوں کے سوالوں سے پہلے ہی اٹھ کر چلے گئے

        پریس کانفرنس کے دوران6وزراء صحافیوں کے سوالوں سے پہلے ہی اٹھ کر چلے گئے

  

  اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس  کے دوران  6 وزراء صحافیوں کے سوالوں  سے پہلے  ہی اٹھ کر چلے گئے، جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات  شبلی فراز، وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان اور معاون خصوصی برائے پیٹرولیم  ندیم بابر پریس کانفرنس میں آ خر تک بیٹھے رہے،  بدھ کو  حکومت کی دو سالہ کارکردگی کے حوالے سے  وفاقی وزراء  شبلی فراز، شیریں مزاری، عمر ایوب خان، مراد سعید، فیصل واوڈا، علی زیدی، فہمیدہ مرزا، فواد چوہدری  اور  معاون خصوصی ندیم بابر  نے پریس کانفرنس کی، تاہم  6وزراء اپنی بات کرنے کے بعد صحافیوں کے سوالوں سے پہلے ہی پریس کانفرنس سے اٹھ کر چلے گئے جبکہ وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان اور معاون خصوصی برائے پیٹرولیم  ندیم بابر پریس کانفرنس میں آ خر تک بیٹھے رہے۔ 

  پریس کانفرنس  

مزید :

صفحہ اول -